جمعرات,  09 مئی 2024ء
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی چینی قونصلیٹ آمد ہوئی، چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین  نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News