جمعرات,  09 مئی 2024ء
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری، اہلیہ بھی ہمراہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہمراہ ان کی اہلیہ سرینا عیسی بھی موجود تھیں۔

چیف جسٹس نے بابائے قوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 22 سے 26 اپریل تک 49 کیسز سماعت کے لیے مقرر کئے گئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستنان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پانچ دنوں میں 46 کیسز نمٹا دئیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News