جمعرات,  20  اگست 2026ء
عمران خان کو پِمز اسپتال منتقل کیےجانےکا امکان، تیاریاں شروع، حتمی فیصلے کا انتظار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کےحوالے سے معلوم ہوا ہےکہ انہیں پِمز اسپتال منتقل کیےجانےکا امکان ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد عمران خان کو پِمز منتقل کرنےکا امکان بڑھ گیا ہے تاہم انہیں منتقل کرنےکے لیےحتمی فیصلےکا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی

سابق وزیر اعظم کی اسپتال منتقلی سے متعلق اہم اجلاس میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا جس میں پِمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ اور سکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ عمران خان کی پِمز اسپتال منتقلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پِمز اسپتال میں بانی کے طبی معائنے اور علاج کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں