بدھ,  19  اگست 2026ء
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

نظر ثانی کی درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے درخواست دائرکی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کیا، عبوری حکم میں بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، عدالت کا حکم اختیار سماعت سے تجاوز ہے، اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سناتےہوئے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم صادر فرمایا تھا۔

سپریم کورٹ کا سابق وزیراعظم عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خواش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی عدالتی فیصلے کا پاس رکھے گی اور عمران خان کی سیاست کے معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی حکومت عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے  تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔

مزید خبریں