بدھ,  19  اگست 2026ء
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے: بنگلادیش کا دو ٹوک اعلان

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائیر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 04:59 بجے تک عائد کی گئی ہے۔

یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں