فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز)فیصل آباد میں مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات چک 250 ر ب کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 سالہ زبیدہ، 30 سالہ عاصمہ بی بی اور اس کی 8 سالہ بیٹی مسکان جاں بحق جب کہ دوسری 3 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی۔
لکی مروت؛ پولیس رائیڈراسکواڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے، ملزمان کو شبہ تھا کہ قصور کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک شخص کی ہلاکت کی مخبری مقتولین نے کی تھی جس پر مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دھاوا بول دیا۔











