جمعرات,  20  اگست 2026ء
عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوتی ہیں: وزیرِ پٹرولیم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا ہےکہ مجھ پر تنقید ہوتی ہے کہ روز قیمتیں بدلتا ہوں مگر قیمت عالمی مارکیٹ میں روز بدلنے کی وجہ سے تبدیل کرنی پڑتی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ  20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر کام شروع کیا، گیس کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر پاور سیکٹر کی ڈیمانڈ کم ہونے کے باوجود گردشی قرض نہیں بڑھا۔

علی پرویز ملک نےکہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں روز قیمتیں بدلتا ہوں، میں قیمتیں نہیں بدلتا، عالمی مارکیٹ میں ہر جمعے کو قیمتیں تبدیل نہیں ہوتیں، فیول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بدلتی ہیں، میں صرف عملدرآمد کرتا ہوں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 91.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں اقدامات کررہے ہیں، گزشتہ روز ڈیزل کی قیمتوں کی مد میں ریلیف دیا ہے، ہماری کوششوں سے ریفائنری نے بات مان لی اور ڈیزل کی قیمت کم ہوگئیں، ریفائنری اپ گریڈیشن کیلئے جلد معاہدہ ہوگا۔

مزید خبریں