بدھ,  19  اگست 2026ء
پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص پی ٹی آئی سے رابطے بحال کئے جائیں: سلمان اکر م راجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہےکہ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پی ٹی آئی سے رابطے بحال کیے جائیں، پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ویلکم کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت تھا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص پی ٹی آئی، سے رابطے بحال کئے جائیں، بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈرز سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم بھی وہاں موجود تھے۔

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی باتیں سنیں، وہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ رکھنا چاہتے ہیں، ہم نے واضح طور پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو علیحدہ کال کوٹھری میں ڈال کر سیاسی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

مزید خبریں