هفته,  21 نومبر 2026ء
کینیڈا: برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ کا اعلان، پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ لورن ڈورکسن نے نئی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ کو وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کیا گیا ہے۔

20 نومبر کو وکٹوریہ میں گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران نئی کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ نئی کابینہ میں 18 وزرا اور 6 وزرائے مملکت شامل ہیں، جبکہ 12 پارلیمانی سیکریٹریز بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

ذیشان واہلہ صوبائی اسمبلی کے حلقے سرے سٹی سینٹر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں ہاؤسنگ کے شعبے میں وزیر مملکت کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس شعبے کی مرکزی وزارت کیتھی اونسٹڈ کے پاس ہوگی، جو وزیر برائے بلدیاتی حکومت، ہاؤسنگ، کھیل اور ثقافت مقرر ہوئی ہیں۔

نئی کابینہ میں جسّی سہوتا کو وزیر برائے عوامی تحفظ اور سالیسٹر جنرل، پیٹر ملوبار کو وزیر خزانہ، ریان پیٹرسن کو وزیر صحت اور کلیئر رٹی کو نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے سماجی ترقی مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنز ہاکی کپ, پاکستانی ٹیم چھا گئی ، کینیڈا کو 1-8 سے شکست دیدی

وزیر اعلیٰ لورن ڈورکسن کے مطابق نئی حکومت کی ترجیحات میں عوام کے لیے زندگی کو سستا بنانا، معیشت کو مضبوط کرنا، صحت کی سہولیات بہتر بنانا، امن و امان کا تحفظ اور تعلیم و خاندانی نظام کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔

مزید خبریں