بہاولپور(روشن پاکستان نیوز) بہاولپور میں چڑیا گھر کے قریب گرین بس میں مبینہ طور پر چارجر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق بس چڑیا گھر کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بس میں سوار مسافروں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور بس سے باہر نکل آئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔











