جمعه,  20 نومبر 2026ء
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان نے کینیڈا کو 1-5 سے شکست دے دی

ایپوہ(محب)  32ویں سلطان اذلان شاہ کپ 2026 کے راؤنڈ رابن مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ محمد عماد اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول 18ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر اسکور کیا۔ 37ویں منٹ میں محمد عماد نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کی برتری 0-2 کردی۔ کینیڈا کی جانب سے کرن رابنسن نے 45ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان نے آخری کوارٹر میں بھی جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ 48ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر دوسرا گول کیا، 52ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول کے ذریعے برتری 1-4 کردی، جبکہ 53ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور پنالٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کریں گے۔

مزید خبریں