جمعرات,  19 نومبر 2026ء
شی جن پنگ، ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات، چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے اور مکمل پابندی لگانے پر زور

بیجنگ (روشن پاکستان نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سہ فریقی ملاقات آج  چین کے شہر شینزن میں ہوئی جہاں  تینوں ممالک کے رہنماؤں نے عالمی امن وسلامتی کے لیے مشترکہ ذمہ داری ادا کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا پر زور دیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے ، جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کر کے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا تعمیر کرنی چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ تینوں ممالک کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے جبکہ چین، روس اور امریکا کو تنازعات میں شامل فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور تنازعات کو سیاسی طور پر حل کرنے پر آمادہ کرنا چاہیے۔

برطانیہ میں پاکستانیوں کیلئے اہم خبر! نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر بند

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نےکہا امن کےمواقع ضائع کرکے کبھی امن حاصل نہیں کیا جاسکتا، تینوں ممالک جوہری ہتھیاروں میں کمی پر مذاکرات کےلئےممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا روس، چین اور امریکا تعمیری تعاون کریں تو وہ عالمی استحکام کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتےہیں۔

مزید خبریں