واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی زد میں آگئی، نیس ڈیک انڈیکس میں 5.28 فیصد کمی، 22 ہزار 617 پوائنٹس پر بند ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 3.7 فیصد کمی، 6 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 1.93 فیصد کمی، 48 ہزار 147 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق اے آئی پر اخراجات امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ بنے ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی آمدن میں کمی کے خدشات بھی مندی کاباعث بنے ہیں۔
دوسری جانب واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آرہی ہے اور ان میں مزید کمی آئے گی۔
ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرانے کیلئے روس اور چین سے مدد نہیں مانگیں گے، ٹرمپ
ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم ایران کےساتھ ایک حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں لیکن ایران ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہتا جو مجھے قبول ہو۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایندھن قیمتوں کا انحصار اس پر ہے کہ ایران کیساتھ معاملات کیسے حل کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سے وطن واپسی کے موقع پر امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ایران کے معاملے میں فیصلے پر جلد بازی نہیں کریں گے، تحمل سے کام لیں گے۔











