جمعه,  20 نومبر 2026ء
جرنلسٹ کون ہے؟؟
دو رنگی دنیا اور ۔۔۔ایڈوکیٹ جنرل

دوحرف/رشید ملک

خوشنود خاں صاحب نے کسی صحافتی تنظیم کی تقریب میں شرکت کے تناظر میں ایک طویل کالم لکھا، کالم کی تمہید طولانی کرتے ہوئے کالم کا تقریباً آدھا حصہ اس بات پر انہوں نے خرچ کیا کہ وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پھر ایک حصے میں انہوں نے اے پی پی کے بارے اپنے ارشادات کا اظہار کیا۔ جس میں انہوں نے اے پی پی کے ورکروں کو صحافی ماننے سے انکار کیا اور انہیں جز وقتی صحافی ماننے کا اشارہ دیا، پھر تھوڑا آگے جاکر شاید انہیں خیال آیا کہ جو کچھ اے پی پی کے بارے انہوں نے فرمایا ہے شاید تسلی بخش نہیں اس لیئے انہوں نے دہرایا کہ وہ اے پی پی کے صحافیوں کو جرنلسٹ نہیں مانتے جس کی دلیل انہوں نے یہ پیش کی کہ وہاں ایم ڈی ہوتا ہے اور اے پی پی سرکاری نیوز ایجنسی ہے، وہ نجی نیوز ایجنسی کے کارکنان کو جرنلسٹ مانیں گے۔ بہر حال ان کا مجھے بہت احترام تھا اور رہے گا ان کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے۔ خود لوگ ان کو بھی تو صحافی نہیں مانتے پھر صحافت کو جو ڈگر انہوں نے عطا کی اس کے بارے میں میں تو کیا سب جانتے ہیں؟؟؟۔ البتہ ان کی اے پی پی ورکرز کو صحافی نہ ماننے والی بات سے مجھ کو اتفاق ہے کیونکہ اے پی پی میں ہم ورکر اسے کہتے ہیں جس کا شعبہ نیوز سے تعلق نہیں ہے۔ البتہ خوشنود صاحب کے اس استدلال پر مجھے ملال بھی ہے اور ان کی سوچ پر حیرت بھی ہے کہ وہ اے پی پی کےجرنلسٹ کو جرنلسٹ نہیں مانتے ٰاور جو دلائل انہوں نے پیش کیئے ہیں کسی بھی صورت مجھے ان کی سمجھ نہیں آًرہی کیونکہ ایک عرصہ تک وہ اسی سرکاری نیوز ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر رہے، اور جب بھی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوتا یہ اپنا مشاعرہ چند ہزار روپے باقاعدگی سے لیتے رہے ان کا اے پی پی کے بورڈ کا ممبر بننا ہمارے لیئےَ ہمیشہ باعث مسرت رہا کیونکہ ہم یہ سمجتے ہیں بہرحال انہیں اخبار کا تجربہ تو ہے۔جہاں تک ان کا یہ استدلال ہے کہ جی اے پی پی میں ایم ڈی ہوتا ہے تو درست ہے جی، اے پی پی میں ایم ڈی ہوتا ہے۔بالکل ایسے ہی جیسے ہر نیوز ٹی وی چینل کا چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) ہوتا ہے۔ نہایت ادب کے ساتھ مزید گوش گزار کرتا چلوں کہ اے پی پی واحد نیشنل نیوز ایجنسی ہے جس میں شعبہ نیوز میں باقاعدہ اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کے بعد سب ایڈیٹر، سینئر سب ایڈیٹر، اور اسی طرح دیگر متعلقہ آسامیوں پر اہلیت کی بنیاد پر تعلیمی معیار کو ملحوظ رکھتے ہوئے افراد کو رکھا جاتا ہے، اور اے پی پی واحد نیوز ادارہ ہے جہاں کم از کم جرنلسٹ کی پوسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت گریجویشن یعنی بی اے رکھی گئی اور اب تو بلحاظ پوسٹ متعلقہ شعبہ میں ماسٹر ڈگری کو معیار بنایا گیا ہے۔ یہ ایسا نیوز ادارہ ہے جہاں کسی بھی ادارے کے مقابلے میں سب سے زیادہ پی ایچ ڈی افراد موجود ہیں۔ خوشنود خاں صاحب کیلئے جہاں میں دعا گو ہوں وہیں ان کو یہ بھی گوش گزار کرانا چاہوں گا کہ اے پی پی پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ہے جیسے ایران کی ارنا، روس کی طاس ،برطانیہ کی رائیٹر، فرانس کی اے ایف پی، بنگلہ دیش کی بی ایس ایس،مصر کی ایم ای این اے، سعودی عرب کی ایس پی اے ،جاپان کی کیوڈو،ملائشیا کی بر ناما،بھارت کی پی آئی بی اور پی ٹی آئی، جرمنی کی ڈی پی اے،اسپین کی ای ایف ای،پرتگال کی ایل یو ایس اے،برازیل کی ای بی سی، ہالینڈ کی اے این پی ،امریکہ کی اے پی، کویت کی کے یو این اے،

متحدہ عرب امارات کی ڈبلیو اے ایم، ترکیہ کی انا طولیہ ،افغانستان کی بی این اے، چین کی شنہواہے۔ ان سب کے خبر نگاروں کو پوری دنیا میں جرنلسٹ مانا جاتا ہے خود پاکستان میں ان میں سے اکثر ایجنسیوں کے رپورٹرز کو جرنلسٹ مانا جاتا ہے بلکہ انہیں ایکریڈیٹیشن کارڈ بھی جاری کیے گئے پھر انہی سرکاری نیوز ایجنسیوں سے منسلک پاکستانی افراد کو جرنلسٹ کوٹے سے پلاٹ بھی دیئے گئے۔ اب اگر اے پی پی کے پڑھے لکھے جرنلسٹ کو خوشنود خان صاحب جرنلسٹ نہیں مانتے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ خوشنود صاحب کے کالم کسی کے بارے بارے ارے ارے ارے ارے ارے ارے ارے ارے ارے تم سوشل میڈیا پوسٹ پر بہت سارے احباب جن کو نہ جانے ایک مستند نیشنل ادارے اے پی پی کے پڑھے لکھے اور مہارت یافتہ صحافی کو صحافی ماننے سے کیا مسئلہ ہے، اور انہوں نے خوشنود صاحب کی خوشنودی کیلئے انگوٹھے کے نشان دے کر کیا تسکین پائی؟۔ اب سوال یہ ہے کہ ایک قومی سرکاری ادارہ جس کا آفیشل نام ہی سرکاری خبر رساں ادارہ ہے کا رپورٹر یا جرنلسٹ اگر جرنلسٹ نہیں تو پھر جرنلسٹ کون ہے؟؟؟۔ لکھنے،کہنے کو بہت کچھ ہے مگر احترام ملحوظ ہے۔ ایک اور بات اے پی پی کے جرنلسٹ کو دنیا سے خود کو منوانے کیلئے خوشنود خان صاحب سمیت کسی کے بھی سرٹیفکیٹ کی قطعاً ضرورت نہیں ۔

مزید خبریں