هفته,  01  اگست 2026ء
پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید کی مہدی حسن بھٹی سے ملاقات قومی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید نے اپنے وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی مہدی حسن بھٹی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیاوفد میں شیخ فیاض احمد صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈویژن گوجرانوالہ چوہدری محمد ادریس جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ، حافظ آباد چوہدری سمیع الرحمٰن منگول (صدر شعبہ تعلقاتِ عامہ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ، حافظ آباد) اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-35 جموں 2 کے امیدوار چوہدری وسیم صادق گجر شامل تھے ملاقات کے دوران ملک کو درپیش سیاسی، سماجی اور عوامی مسائل، فلاحی سرگرمیوں کے فروغ، قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-35 جموں 2 کے انتخابات، انتخابی مہم اور ماجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ عوامی خدمت کے مؤثر نظام اور فلاحی منصوبوں کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اس موقع پر پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت، مثبت سیاست اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا مؤثر حل فلاحی سرگرمیوں کا فروغ اور ملک و قوم کی خدمت جماعت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے حصول کے لیے ہر سطح پر فعال اور مؤثر کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

مزید خبریں