لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ لگ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سفوک میں آگ پر قابو پانے کے لیے 120فائر فائٹرز مصروف ہیں جب کہ 18 فائر انجن اور خصوصی امدادی گاڑیاں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
جنگل میں بھڑکنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے پیش نظر قریبی آبادی کو گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فائر اینڈ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے اس وقت جوہری بجلی گھر کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم متاثرہ علاقوں سے متعدد گھروں کو احتیاطاً خالی کرا لیا گیا ہے۔
برطانیہ: بریڈفورڈ میں 22 سالہ نوجوان پراسرار واقعے میں جان کی بازی ہار گیا
حکام کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کے لیے ضلعی کونسل کے تعاون سے عارضی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی تعداد 80 سے بڑھا کر 120 کر دی گئی اور ضرورت پر پڑوسی کاؤنٹیز اور قومی سطح کے امدادی وسائل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق آگ اگلے 36 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے۔











