جمعرات,  30 جولائی 2026ء
بلوچستان کے ضلع تربت سے 6 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت سے 6  افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد سے6  افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،  واقعے کی اطلاع ملنے پر مقا می انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

جاپان میں اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت سیکڑوں افراد شریک حیات تلاش کرنے میں کامیاب

 پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو گولیاں ماری گئی تھیں جن کی شنا خت نہیں ہو سکی،  پولیس کی جانب سے  واقعے کی  تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ 2  روز قبل تربت سے 6  مزدوروں کو بھی اغوا کیاگیا تھا۔

مزید خبریں