جمعه,  31 جولائی 2026ء
براڈ پیک پر برفانی تودے تلے دبنے والے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، دیگر 6 کی تلاش جاری

اسکردو(روشن پاکستان نیوز) اسکردو میں دنیا کی 12 ویں بلندترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے دب کر لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے ایک اور کوہ پیما کی لاش مل گئی جس کے بعد اب تک 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال جاچکی ہیں، دیگر 6 لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں معروف نیپالی کوہ پیما نمس دائی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت تقریباً 10 کوہ پیما کے لاپتا ہو گئے تھے۔

کے-6 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق

الپائن کلب آف پاکستان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ برفانی تودہ جمعرات کو دوپہر کے وقت براڈ پیک پر کوہ پیماؤں کے ایک گروپ پر گرا، حادثے کے بعد سے تمام کوہ پیماؤں سے رابطہ نہیں ہوسکا، متاثرہ ٹیم میں نیپال کے 5 کوہ پیما شامل ہیں جن کی قیادت دنیا کے معروف کوہ پیما نمس دائی کر رہے تھے۔

مزید خبریں