جمعه,  31 جولائی 2026ء
آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے کریں گے۔

ورلڈ کپ کے میچز 12 گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ وینیوز میں جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کا ایک گراؤنڈ شامل ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ اب کس فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے؟

14 ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 میں جگہ بنائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ، 2009 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2023 میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ زمبابوے اور نمیبیا نے حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی کی ہے۔

مزید خبریں