جمعه,  31 جولائی 2026ء
ایران کی بحری ناکا بندی تاحال برقرار ہے، امریکا

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ ایران کیخلاف بحری ناکا بندی تاحال برقرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف بحری ناکا بندی تاحال برقرار ہے۔ 14 جولائی سے نافذ کی گئی بحری ناکا بندی دوران اب تک 24 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے۔

سینٹ کام کا دعویٰ ہے کہ اس دوران دو جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا، جب کہ دو جہازوں پر سوار ہو کر کارروائی بھی کی گئی۔

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا: ٹرمپ نے خبردار کردیا

اس کے علاوہ امریکی بحریہ کا نگرانی کرنے والا پی۔ ایٹ۔ پوسیڈون طیارہ مشرق وسطیٰ کے پانیوں میں گشت اور نگرانی کیلیے تعینات ہے، جو امریکی فضائیہ کے سی۔ون 35 اسٹریٹو ٹینکر سے دورانِ پرواز ایندھن حاصل کرتا ہے۔

مزید خبریں