اسلام آباد:(روشن پاکستان نیوز) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی 2029 تک جا سکتی ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کم از کم ایک سال اور دو ہزار انتیس تک بھی جا سکتی ہے، امن و امان کے لیے دوہزار انتیس تک ایمرجنسی مہنگا سودا نہیں ہے۔
انھوں نے کہا وفاق نے ٹیم کو جو ذمہ داری سونپی وہ پوری ہو جائے تو بڑی بات ہوگی، عثمان بزدار کی طرح سہیل آفریدی کو پارٹی ہاتھ میں دے کر حکومت دے دی گئی، عمر کے برابر تجربے کے لوگ ہم سے مذاکرات کرتے ہوئے سہیل آفریدی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے۔
رانا ثنا نے کہا مولانا فضل الرحمان کو غلط فہمی ہوئی ہے، مولانا کو وزیر اعظم نے واضح کہا تھا کہ پہلے لانگ مارچ کال آف کریں پھر بات ہوگی۔
این اے 168 ضمنی انتخاب، ن لیگی امیدوار منیراقبال چنڑ کی واضح برتری
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مرحلہ باقی ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام 6 بجے ہوں گے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں کہا ہماری پالیسی وفاق سے آئے گی کابل سے نہیں، ہم تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے، پہلی ترجیح پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد بڑھانا ہے، پولیس کے جوانوں کو تمام جدید سہولتیں فراہم کریں گے، کے پی پولیس کی تنخواہ دیگر صوبوں کے برابرلائیں گے اور شہدا پیکج میں اضافہ کیا جائے گا۔











