اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ کار بتا دیا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ میں تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کی درخواست جمع کروانے کیلیے ایپ میں لاگ اِن کریں اور ہوم اسکرین پر ’شناختی کارڈ‘ میں جائیں۔
پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے
بیان میں کہا گیا کہ اپنے شناختی کارڈ کیلیے ’بذاتِ خود‘ اور کسی خون کے رشتہ دار کی درخواست کیلیے ’میرے خون کے رشتہ دار‘ کو منتخب کرنے کے بعد کارڈ کی تجدید کو منتخب کریں، مطلوبہ کوائف میں ترمیم کریں اور کارروائی مکمل کر کے درخواست جمع کروائیں۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن کی اہم خصوصیات
اب شہری اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ساتھ شریک حیات اور اہل بچوں کے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں، انہیں محفوظ کر سکتے ہیں اور ضرورت کے وقت شیئر کر سکتے ہیں۔
ب فارم یا شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنی ہو تو پاک آئی ڈی میں موجود ’کیو آر کوڈ اسکین کریں‘ کے آپشن سے ڈیجیٹل کیو آر کوڈ اسکین کریں اور تصدیق شدہ معلومات دیکھیں۔
پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن کے ذریعے حج یا عمرہ کیلیے انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسینز کیلیے بائیومیٹرک تصدیق بھی آسانی سے مکمل کی جا سکتی ہے۔











