اتوار,  11 اکتوبر 2026ء
سحر کامران کو دخترانِ پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران کو پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی جانب سے دخترانِ پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

سحر کامران نے ایوارڈ کے لیے انتخاب پر خوشی اور اعزاز کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتراف پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔ ان کے مطابق یہ اعزاز پاکستان کی سماجی، معاشی اور ادارہ جاتی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین کی خدمات کے اعتراف کی علامت ہے۔

یہ ایوارڈ وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، وزارتِ دفاع، وزارتِ ثقافت و قومی ورثہ اور اسلام آباد سینٹر آف نیشنل کوہیشن اینڈ آؤٹ ریچ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد: آبنائے ہرمز کشیدگی، پاکستان کی ثالثی امن کی نئی امید قرار: سحرکامران

سحر کامران کو یہ ایوارڈ 14 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں شمولیتی اور مضبوط معیشت، معاشی خودمختاری اور ترقی کے موضوع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کے دوران دیا جائے گا۔

سحر کامران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے، پائیدار پالیسیوں کے فروغ اور ایک مضبوط، جامع اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

مزید خبریں