اتوار,  27  ستمبر 2026ء
این اے 168 ضمنی انتخاب، ن لیگی امیدوار منیراقبال چنڑ کی واضح برتری

بہاولپور(محب) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے۔

حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کے درمیان مقابلہ تھا۔

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتی تقرریوں میں ن لیگ نظر انداز؟ لیگی وکیل خالد تاج کا بڑا دعویٰ

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کو برتری حاصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حلقے کے 292میں سے 145 پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کےمنیراقبال چنڑ 44996 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 21359 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، جبکہ 292 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ این اے 168 کی نشست سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن نے ان کے صاحبزادے ملک منیر اقبال چنڑ کو امیدوار نامزد کیا، جبکہ ولی داد چیمہ سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے ہیں۔

مزید خبریں