ریاض (وقار نسیم وامق) کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ریاض پر 11 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق، جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق اتوار کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے متعلقہ حکام کارروائی کر رہے ہیں۔











