منگل,  13 اکتوبر 2026ء
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ملتان(روشن پاکستان نیوز) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ملتان کے قریب حادثے کا شکار ہو کر پٹری سے اتر گئی، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹرین پٹری سے اترنے کا واقعہ شیر شاہ اسٹیشن کے پاس آؤٹر سگنل کے قریب پیش آیا ہے، حادثے میں پوری ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے، اور کئی بوگیوں کے پہیے ٹرین سے الگ ہو گئے ہیں۔

ٹرین حادثے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ریلوے ذرائع کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اترنے کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہو گیا ہے، امدادی کاررائیوں کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کی جا رہی ہے۔

پاکستان کسٹمز کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے تحت 12 اسسٹنٹ کلیکٹرز کی تربیت مکمل

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد لوگ زخمی ہیں، جب کہ اموات کا اندیشہ بھی ہے، حادثے کے زخمیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، اہلکار متاثرہ بوگیوں سے زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں، جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم کا نوٹس

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیر اعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہار افسوس بھی کیا، اور متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں