منگل,  21 اپریل 2026ء
حیدرآباد میں ریلوے ٹریک ٹوٹنے کا واقعہ، بڑا حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد(روشن پاکستان نیوز) پرانی وحدت کالونی کے قریب گڈو چوک کے علاقے میں ریلوے ٹریک ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی آمد سے کچھ دیر پہلے پٹری دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی، لیکن ڈرائیور نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر ٹرین روک لی، جس سے ٹرین کے پٹری سے اترنے کا خطرہ ٹل گیا۔

پاکستان ریلوے پنجاب میں 9 لوکل روٹس پر نئی ٹرینیں چلائے گی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں