جمعرات,  05 نومبر 2026ء
وزیراعظم کا پیٹرول ریلیف اسکیم کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول ریلیف اسکیم کی سہولت فراہم نہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جہاں فیول ریلیف پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے وکیل سلمان صفدر سے ملاقات میں اہم ہدایات دے دیں

وزیراعظم نے اجلاس میں ریلیف پروگرام کی اب تک کی پیشرفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ اسکیم کیلئے مانیٹرنگ اورکارگر ڈیش بورڈ بنانے پر وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ کی پذیرائی کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ رجسٹریشن اورسبسڈی کےحصول کےطریقہ کارکو آسان بنانے سے رجسٹریشن میں اضافہ ہوا اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ریلیف سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں