جمعه,  06 نومبر 2026ء
اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان ویمنز ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  23 ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں فائنل کی دوڑ سے  پاکستان ویمنز ٹیم باہر ہوگئی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی اور  ایران نے ایک کے مقابلے دو گیمز سے پاکستان کو شکست دی۔

اس شکست کے بعد  پاکستان ویمنز ٹیم ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

محمد رضوان پریزیڈنٹ ٹرافی میں کیوں نہیں کھیل سکے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

دوسری جانب پاکستان مینز ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنا کا مقابلہ کرے گا۔

مزید خبریں