جمعه,  06 نومبر 2026ء
پاکستان نے ریاض ایکسپو 2030 میں شرکت کے معاہدہ پر دستخط کر دئیے

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ریاض ایکسپو میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر دستخط کر دئیے

پاکستان ایکسپو 2030 میں بھرپور شرکت کے لیے تیار، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کا ایک اور اہم موقع فراہم ہوگا

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور ایکسپو 2030 ریاض کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طلال المری نے شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے بعد پاکستان نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تیاریوں کے اگلے مرحلے میں قدم رکھ دیا ہے، جس میں پاکستانی پویلین، مختلف پروگرامز اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں سیاحوں کے لیے خصوصی تجربات کی تیاری شامل ہے

ایکسپو 2030 ریاض میں پاکستان کا پویلین کلچرل ڈسٹرکٹ (ثقافتی زون) میں قائم کیا جائے گا، جہاں پاکستان کی تاریخی وراثت، ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور مستقبل کے عزائم کو اجاگر کیا جائے گا

اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2030 پاکستان کے لیے اپنی ثقافت، تجارت اور سیاحت کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کا بہترین موقع ہے۔ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ان مواقع کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے

پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ انتقال کر گئے، پاکستانی کمیونٹی ریاض سوگوار

ایکسپو 2030 ریاض کے سی ای او انجینئر طلال المری نے پاکستان کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ اور مستقبل کے حوالے سے اس کا وژن عالمی نمائش کو مزید منفرد بنائے گا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اس کے پویلین کی تیاری میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں