جمعه,  06 نومبر 2026ء
اسرائیل میں حکومت سازی کی سرگرمیاں جاری، عرب لسٹ کا گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس دوران عرب لسٹ نے گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

عرب لسٹ میں شامل جماعت تبدیلی تحریک کےسربراہ احمدالطیبی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کےخاتمےکے لیے آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا فیصلہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب لسٹ نے آئزنکوٹ کو حمایت کے بدلے مطالبات پیش کیے ہیں جن میں عرب سوسائٹی کے لیے سکیورٹی نیٹ ورک فراہم کرنےکامطالبہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ آئزنکوٹ کو عرب سوسائٹی کے مسائل کا جلد ازالہ کرنےکی شرائط پیش کی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے عرب لسٹ میں شامل دیگر 2 جماعتوں کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

امریکی اور اسرائیلی فوج نے ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ بنالیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

خیال رہے کہ اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر گاڈی آئزنکوٹ کو وزیر اعظم بننے کے لیے مطلوبہ اکثریت مل گئی۔

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے حکومت سازی کےلئے پارٹیوں کےساتھ مشاورت جاری ہے اور ایسے میں یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیر اعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ کُل 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔

اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانے کا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے صورتحال کو واضح کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔

مزید خبریں