جمعه,  06 نومبر 2026ء
بری امام ہاؤس نورپور شاہاں میں معمول کی سرگرمیاں بحال جاری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقے نورپور شاہاں میں برصغیر کے معروف روحانی بزرگ حضرت بری امام سرکارؒ کے مزار کے بالمقابل واقع بری امام ہاؤس میں معمول کی مذہبی، روحانی اور سماجی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ بری امام ہاؤس کے اندر قائم جامع مسجد میں حسبِ معمول نماز جمعہ ادا کی گئی، جہاں سید امتیاز حسین شاہ نے امامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ نماز جمعہ میں اہل علاقہ اور عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ نماز کی ادائیگی کے بعد بھی بری امام ہاؤس میں معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں۔تفصیلات کے مطابق بری امام ہاؤس میں قائم جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر سید امتیاز حسین شاہ نے امامت کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ نماز جمعہ کے ساتھ ساتھ بری امام ہاؤس میں عرصہ دراز سے جاری لنگر کا سلسلہ بھی حسب معمول جاری ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے عقیدت مندوں، زائرین اور دیگر افراد کو لنگر فراہم کیا جا رہا ہے۔ سینکڑوں افراد اس لنگر سے مستفید ہو رہے ہیں۔مقامی سطح پر بری امام ہاؤس کو ایک اہم مذہبی، روحانی اور سماجی مرکز کی حیثیت حاصل ہے، جہاں عبادات، لنگر اور دیگر معمولات کے ذریعے آنے والے افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی اور لنگر کی مسلسل فراہمی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ ہاؤس میں معمول کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔واضح رہے کہ بری امام ہاؤس میں جامع مسجد کے ذریعے نماز جمعہ کی ادائیگی اور لنگر کی تقسیم کا سلسلہ اس مرکز سے وابستہ مذہبی و سماجی روایات کا حصہ ہے، جس سے ہر ہفتے بڑی تعداد میں عقیدت مند اور شہری مستفید ہوتے ہیں۔

مزید خبریں