جمعرات,  05 نومبر 2026ء
مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی محسن نقوی سے کوئی بات ہوئی ہو تو ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔ْ

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا، سمجھتا ہوں کہ یہ نوٹسز سیٹل بھی ہوسکتے ہیں۔

این اے 168 ضمنی انتخاب، ن لیگی امیدوار منیراقبال چنڑ کی واضح برتری

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں تو کہہ رہے تھے عشق بانی پی ٹی آئی میں مارا جاؤں گا اور خود محسن نقوی سے ملتے تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اس وجہ سے بند ہوئیں کہ پیغامات چلتے تھے اور بیانیے بنائے جاتے تھے ، ان کو بار بار کہا گیا کہ یہ ٹرولنگ نہ کریں یہ نہیں رکتے تھے اس لیے ملاقاتیں بند ہوئیں۔

مزید خبریں