اتوار,  19 اپریل 2026ء
پاکستان ریلوے پنجاب میں 9 لوکل روٹس پر نئی ٹرینیں چلائے گی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان ریلوے پنجاب حکومت کے تعاون سے صوبے میں 9 لوکل روٹس پر نئی ٹرینیں چلائے گی۔

پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایم او یو کے تحت پنجاب حکومت کے تعاون سے نئے ٹریکس بچھانے کے علاوہ پرانے ٹریکس کوبہتر بنایا جائے گا،لاہور سے راولپنڈی تک پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی جو اپنا سفر سوا2 گھنٹے میں طے کرے گی ۔

فاسٹ ٹرین کے علاوہ 8 لوکل روٹس پر بھی جدیدٹرینیں چلائی جائیں گی، پنجاب حکومت نئے روٹس کے لیے نئے انجن اور نئی کوچز مہیا کرے گی ۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سےڈاکٹر ریاض جنجوعہ کی اہم ملاقات، انتظامی اور عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ

انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ سے نارووال ، نارووال سے سیالکوٹ اور  رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک نئی ٹرینیں چلیں گی جب کہ شیخوپورہ، جڑانوالہ اور شورکوٹ روٹ پر بھی نئی ٹرین چلائی جائے گی۔

اس کے علاوہ لالہ موسیٰ، ملکوال اورسرگودھا روٹ،فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ بھی ٹرین چلے گی، اس منصوبے میں کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک بین الصوبائی ٹرین بھی شامل ہے۔

حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے حادثات سے بچاؤ کے لیے خودکار سسٹم لایا جارہا ہے، شاہدرہ سے رائیونڈ تک گرین پارکس بنائے جائیں گے، پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں 4 لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں