اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے

پشاور(روشن پاکستان نیوز)  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز اسلام آباد کے پی ہاؤس سے لاپتہ تھے۔ تاہم آج وہ اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے۔

ارکان اسمبلی نے علی امین گنڈاپور کے اسمبلی پہنچنے پر ان کے حق میں نعرے لگائے۔

اس سے قبل اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ متعدد ارکان اسمبلی کل اغوا کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سپورٹرز کاشیر افضل مروت کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااعلان

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے حوالے قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر خیبر پختونخوا مسلسل غلط بیانی کرتے رہے۔ قرارداد میں اسپیکر اسمبلی سے رپورٹ طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں