جمعرات,  30 جولائی 2026ء
ایرانی پاسداران انقلاب کا اردن کی الازرق بیس پر 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن کی الازرق بیس پر میزائل حملوں میں امریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اعلان کیا ہےکہ اس نے گزشتہ شب ایران پر کیے گئے حملوں کے جواب میں اردن کی الازرق بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں امریکا کے تین ایف35 جنگی طیارے تباہ اور متعدد امریکی فوجی افسر اور اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واشنگٹن میں عشایئے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی صدر ٹرمپ،خاتونِ اول خیریت سے ہیں: وزیر اعظم

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہمارے خطے میں بچوں کو قتل کرنے والی فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں، آخری امریکی قابض کو خطے سے نکالنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید خبریں