جمعه,  13 دسمبر 2024ء
پی ٹی آئی سپورٹرز کاشیر افضل مروت کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااوررکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے میڈیا کے ساتھ بات نہ کرنے اور اپنی ہی پارٹی کے اندر اپنے سیاسی مخالفین سے بھی علیحدگی کے اعلان کے بعد ان کے سپورٹرز نے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ شیر افضل مروت حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہو ہم سب اپ کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے میڈیا کے ساتھ بات نہ کرنے اور اپنی ہی پارٹی کے اندر اپنے سیاسی مخالفین سے بھی علیحدگی کے اعلان کے بعد ان کے سپورٹرز نے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ شیر افضل مروت حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہو ہم سب اپ کے ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور ان کو اپنی مکمل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک ایوب خان نے لکھا کہ شیر، مروت شیر، پختون خواہ شیر، پاکستان کا دل، آپ کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔

عمر دراز نے لکھا کہ شیر افضل عمران خان کے مخلص سپاہی اور بہت اچھے انسان ہیں۔

علیزے شاہ نے کہا کہ ایمان کے ساتھ ،یقین کے ساتھ ،عمران خان کے ساتھ ،شیر افضل مروت کے ساتھ ،ہم ہیں پاکستان کے ساتھ ۔

ایک اور صارف نے کہاکہ شیر افضل مروت ایک دلیر انسان ہے، مروت صاحب! پاکستان تحریک انصاف آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

فیاض احمد خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل صاحب عمران خان صاحب کے مخلص سپاہی ہیں اور بہت اچھے انسان ہیں۔

فخر عالم نے کہا کہ کیونکہ شیر افضل مروت سچا ہے اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

عامر مہر نے لکھا کہ شیر افضل مروت ایک دلیر انسان ہے، مروت صاحب پی ٹی آئی آپ کی خدمات کو یاد رکھے گی۔

سید تسلیم نے کہا کہ ماشاءاللہ!اللہ پاک اپ کو سلامت رکھے آمین۔

جمعہ خان ہمدرد نے کہا کہ زندہ باد شیر افضل مروت، زندہ باد۔

محمد ولی نے لکھا کہ اس وقت اچھا فیصلہ کیا ہے آپ نے، بعد میں جو بھی ہوگا وہ دیکھا جائے گا ۔

ارشد خان نے کہا کہ شیر افضل مروت آپ نڈر لیڈر ہیں۔ شیر افضل مروت زندہ باد ۔

اسی طریقے سے سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین اور پی ٹی آئی سپورٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے ساتھ بھرپور اظہار ہمدردی کیااوربعض سپورٹرز تو جذباتی بھی ہوگئے ۔

یادرہے کہ پارٹی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس ملا تھا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہیے فیصلہ کرلے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں اپنے مخالفین سے بات نہیں کریں گے، بات صرف بانی پی ٹی آئی سے ہوگی اور ان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مزید پریشانیاں پیدا نہیں کرنا چاہتے، بانی چیئرمین جب بلائیں گے تب ان سے ملنے جائیں گے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ پارٹی کے اندر آپ کے اپنے مخالف جو لوگ ہیں، ان سےکوئی بات ہوئی ہے؟

اس پر شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ مخالف لوگوں سے کس چیز کی بات کروں گا، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہے، انہی سے بات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں رہا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بولنا نہیں ہے۔

شیر افضل مروت نے صحافیوں سے کہا کہ اگر آپ اختلاف کی باتوں کو ہٹا کر کچھ اور پوچھنا چاہتے ہیں تو ضرور پوچھیں۔

مزید خبریں