جمعرات,  30 جولائی 2026ء
لندن سمیت برطانیہ کے 7 علاقے خشک سالی سے متاثرہ قرار

لندن(روشن پاکستان نیوز) : ماحولیاتی ایجنسی نے برطانیہ کے سات علاقوں کو باضابطہ طور پر خشک سالی سے متاثرہ قرار دے دیا ہے۔

انگلینڈ میں ریکارڈ کم بارش اور غیر معمولی گرمی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جہاں ملک کے نصف حصے کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیاتی ایجنسی نے برطانیہ کے سات علاقوں کو باضابطہ طور پر خشک سالی سے متاثرہ قرار دے دیا ہے، جن میں دارالحکومت لندن بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید گرمی اور مسلسل بارشوں کی کمی کے باعث دریاؤں، آبی ذخائر اور زرعی علاقوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

برطانیہ: بیشتر علاقوں کو سال کی چوتھی ہیٹ ویو کا سامنا

وادی ٹیمز، ہیمپشائر، آئل آف وائٹ، ڈیون، کارنوال، ویسکس اور ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے بھی خشک سالی کی زد میں آ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر بارشوں کا سلسلہ جلد بحال نہ ہوا تو پانی کی قلت مزید سنگین ہو سکتی ہے، جبکہ زراعت، ماحولیات اور شہری زندگی پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں