هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت نے پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت، اعلان کر دیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پیپلزپارٹی صوبائی حکومت نے خواتین کے لیے چلائی گئی خصوصی پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام سےجو وعدہ کیا اسے پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنک بس سروس پیپلزپارٹی کی جدوجہد ہے۔عالمی میڈیا نے بھی پنک بس سروس کی کوریج کی عالمی میڈیا نے بتایا پاکستان خواتین کو اس طرح محفوظ کرنا چاہتا ہے خواتین کو محفوظ سفری سہولتیں دینے کا کریڈیٹ پی پی کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپ میں ایسی بسیں نہیں جو صرف خواتین کیلئے ہوں سندھ میں ٹرانسپورٹ کے مزید پراجیکٹس لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دلی خواہش ہےکہ پنک بس سروس خواتین کیلئے مفت ہو جائے بلاول بھٹو کے احکامات پر عمل کیا گیا ۔

مزید خبریں