جمعه,  18  ستمبر 2026ء
کوہاٹ پولیس لائنز کے قریب خودکش حملہ، 16 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

کوہاٹ(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر کی سربراہی میں قائم اتحاد المجاہدین پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 16 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ نمازِ جمعہ کے دوران ہوا، جب پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ مسجد میں موجود تھے۔ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ حملے کے دوران پولیس کے مطابق تمام حملہ آور مارے گئے۔

سوات کے علاقہ کبل میں امن پاسون کے احتجاجی مظاہرے میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والا اتحاد المجاہدین پاکستان اپریل 2025 میں حافظ گل بہادر گروپ، لشکر اسلام اور حرکت انقلاب اسلامی پاکستان کے اتحاد سے تشکیل پایا تھا۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ واقعے کے بعد کوہاٹ میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

کوہاٹ میں ہونے والا یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں بھی جاری ہیں۔ واقعے نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزید خبریں