جمعه,  18  ستمبر 2026ء
اسلام آبادچیمبر کی نئی قیادت تاجر وں کے مسائل کے حل اور انکے حقوق کا تحفظ کریگی، ایم سجاد پپو

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن سپر مارکیٹ اسلام آباد کے پریس سیکرٹری ایم سجاد پپو نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کی کلین سویپ کامیابی پر محمد زکریا، محمد عثمان، سید الطاف حسین شاہ، محمد وقاص خان سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں ایم سجاد پپو نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کی کامیابی اس امر کی عکاس ہے کہ تاجر برادری نے نومنتخب قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نئی قیادت تاجر برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور اسلام آباد کے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کو اس وقت کاروباری معاملات، مارکیٹوں کے مسائل، ٹیکسز، بجلی و گیس کے نرخوں، تجاوزات، کاروباری سہولیات اور دیگر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے چیمبر اور تاجر تنظیموں کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی تعاون ضروری ہے۔ایم سجاد پپو نے کہا کہ محمد زکریا، محمد عثمان، سید الطاف حسین شاہ، محمد وقاص خان اور دیگر نومنتخب عہدیداران تجربہ رکھنے والے اور تاجر برادری کے معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں، اس لیے امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے تاجروں کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن سپر مارکیٹ اسلام آباد تاجر برادری کے اجتماعی مفادات کے لیے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منتخب قیادت کے ساتھ تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ایم سجاد پپو نے نومنتخب عہدیداران کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے ادا کرنے، تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے اور کاروباری طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید خبریں