کراچی(رشن پاکستان نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے انوکھا احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سجاد سومرو سمیت دیگر ارکان نے گدھا گاڑیوں پر سوار ہوکر سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئےگئے
احتجاج کے دوران ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت کی پالیسیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے گدھا گاڑیوں کو سندھ اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر روک دیا، جس کے باعث احتجاج کرنے والے ارکان کو اسمبلی کے داخلی راستے پر ہی روک دیا گیا۔
پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر معاشی بوجھ بڑھ رہا ہے، جس کے خلاف وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔











