جمعه,  18  ستمبر 2026ء
سرکاری ملازمین پر مارچ، ریلی اور جلوس میں شرکت کی پابندی، چیف سیکرٹری نے سخت ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سرکاری ملازمین کے لیے مارچ، ریلیوں اور جلوسوں میں شرکت کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، چیف سیکرٹری کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

جاری ہدایات کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی مارچ، ریلی یا جلوس میں شرکت، معاونت یا کسی بھی قسم کی سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

یو اے ای لیبر لا 2026: نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کام کے حد اوقات کار، اوور ٹائم اور چھٹیوں کے تمام قوانین جاری

چیف سیکرٹری کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کو سیاسی یا احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکا جائے اور احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنی سرکاری ذمہ داریوں تک محدود رہیں گے اور کسی بھی مارچ، ریلی یا جلوس کے انعقاد یا اس میں شرکت کے لیے سرکاری حیثیت، وسائل یا اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔

چیف سیکرٹری کی سخت ہدایات کے بعد سرکاری ملازمین کی احتجاجی یا سیاسی سرگرمیوں میں شرکت پر انتظامیہ کی جانب سے نگرانی مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں