بدھ,  14 اکتوبر 2026ء
اسلام آباد چیمبر انتخابات، عبدالقدوس سواتی کا ووٹرز اور بزنس کمیونٹی سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے انتخابات28- 2026 میں ڈیموکریٹس گروپ کی جانب سے امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر اور عبداللہ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی ای او عبدالقدوس سواتی نے اپنے پہلے انتخاب میں 364 ووٹ حاصل کرکے سیکنڈ ہائیسٹ ووٹ لینے پر اپنے تمام سپورٹرز، دوستوں اور اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عبدالقدوس سواتی نے کہا کہ وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام معزز ممبران کے بے حد مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے پہلے انتخابی سفر میں بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کا پہلا الیکشن تھا اور اس موقع پر بزنس کمیونٹی کی جانب سے جس بھرپور اعتماد، محبت اور پذیرائی کا اظہار کیا گیا، وہ ان کے لیے انتہائی قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 364 ووٹ حاصل کرکے سیکنڈ ہائیسٹ کامیابی حاصل کرنا ان کے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ یہ نتیجہ ان پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرتا ہے۔عبدالقدوس سواتی نے کہا کہ دوستوں، ساتھیوں اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے جس اعتماد کے ساتھ ان کا ساتھ دیا، وہ اس اعتماد کو اپنے لیے ایک قیمتی سرمایہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں کامیابی صرف ووٹوں کی تعداد نہیں بلکہ ساتھیوں کی محبت، اعتماد اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اظہار بھی ہے، جسے وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ اپنے ووٹرز کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں و صنعتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں کے مطابق خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

مزید خبریں