اسلام آباد(محب) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 19 ستمبر سے 21 ستمبر 2026 تک ہوگا۔ قیمتوں میں حالیہ ردوبدل اوگرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق موجودہ قیمتوں میں پیٹرول پر 114 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ٹیکسز اور ڈیوٹیز بھی شامل ہیں۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر پی ٹی آئی ارکان کا انوکھا احتجاج
واضح رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 18 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اضافہ ہوا تھا۔
تازہ کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر معمولی نیچے آئی ہیں، تاہم دونوں مصنوعات کی قیمتیں اب بھی بلند سطح پر برقرار ہیں۔











