راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی کے تحفظ اور سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مقدس مقامات کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔
ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی اور رہنما مرکزی مسلم لیگ عبدالرحمن نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کے لیے عقیدت و ایمان کا مرکز ہیں، ان کی حرمت و سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
مقررین نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت صرف سعودی عرب کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، ایسے واقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
محمد اشتیاق کیانی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان، عنایت اللہ عارف کی حمایت کا عزم
مظاہرین نے سعودی عرب سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ، حرمت اور سلامتی کے معاملے پر پوری امت مسلمہ یک زبان ہے۔











