اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
پی ٹی اے کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کو کمپنی ایل ای او سیٹلائٹ کے ذریعے براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی ہے۔
اسٹار لنک کمپنی نے ایس ای سی پی میں بطور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی خود کو رجسٹر کرایا ہے، اتھارٹی تمام ریگولیٹری تقاضے پورے ہونے کے بعد اسٹار لنک کو انٹرنیٹ سروسز کا لائسنس جاری کرے گی۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کی کمپنی”سٹار لنک” پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگئی ، انٹرنیٹ پیکج کی تفصیلات جانیے