اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس آئی ریاض حسین طاہر، اے ایس آئی عارف حسین اور ٹیم نے کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 130 مورخہ 13 فروری 2024، جرم 489-F ت پ میں 2024 سے مفرور اشتہاری ملزم فیضان عباسی ولد محمد امجد، سکنہ مری کو گرفتار کیا۔
پولیس نے دوسری کارروائی میں مقدمہ نمبر 1143 مورخہ 22 دسمبر 2022، جرم 489-F ت پ میں 2022 سے مفرور اشتہاری ملزم ذوالقرنین سعید ولد محمد سعید، سکنہ مانسہرہ کو بھی گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے پابندِ سلاسل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔











