اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 188.2 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں:
- فیصل آباد: ملت روڈ کے قریب رکشہ اور گاڑی سے 126 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
- سکھر: ہسپتال کے قریب ایک گاڑی سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
- کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 14.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
- اسلام آباد: سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران 10.8 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
- پشاور: چارسدہ روڈ کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام آئس برآمد ہوئی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
- لاہور: برکی روڈ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے ایک کلوگرام چرس، ایک کلاشنکوف بمعہ 10 راؤنڈز اور ایک ایم پی فائیو بمعہ 5 راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 31.5 کلوگرام منشیات برآمد
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات کے نیٹ ورک میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











