اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کیبن کریو کے لیے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا تیار کردہ نیا یونیفارم متعارف کرایا جائے گا۔
پی آئی اے کا لندن آپریشن میں توسِیع کا اعلان: 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کا فیصلہ
پاکستان ایوی ایشن نیوز کے مطابق پی آئی اے کا نیا یونیفارم لندن اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی بوئنگ 787 پروازوں میں کیبن کریو کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت قومی ایئرلائن کے عملے کی ظاہری وضع قطع کو نیا انداز دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔










